8
پشاور( اباسین خبر)اسکردو میں ملوپہ کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی ملبے تلے دب گئی۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شنگوس گاں سے تھا۔ اس حادثے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے اور حکام نے امدادی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔