10
اسلام آباد ( اباسین خبر)پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب اور زرتاج گل کی توڑ پھوڑ کے کیس میں عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریکِ انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔عمر ایوب اور زرتاج گل کی جانب سے وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دونوں نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں۔