کراچی ( اباسین خبر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور توسیعی منصوبے پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضی وہاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے منصوبے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کے فور کی توسیع 71.522 ارب روپے کی لاگت سے ورلڈ بینک اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے مکمل ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت 111 کلومیٹرز طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، جس سے کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ڈی ریڈ لائن کا کام جاری ہے، اسی دوران کے فور کی لائن بھی بچھائی جانی چاہیے تاکہ منصوبے کا پانی جلد کراچی کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جا سکے۔مزید برآں، وزیراعلی سندھ نے وزیر توانائی کو کے بی فیڈر کی لائننگ کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت دی، جس کی لاگت 19 ارب روپے ہے، اور اس کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے کی بات کی۔ انہوں نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے ٹینڈر اور 30 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔
پانی کے ترسے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
20