46
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈان اور احتجاج کے باعث ٹیکس وصولیوں میں کمی، کاروبار میں رکاوٹ اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق، جی ڈی پی کو 144 ارب روپے کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے، جبکہ برآمدات میں کمی سے 26 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں بھی اضافی نقصانات ہو رہے ہیں۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے رپورٹ تیار کر لی ہے۔