26
غزہ ( اباسین خبر)تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے باہر ایک بڑی تعداد میں یہودیوں نے مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے اطراف کی سڑکیں بند کر دیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل پر اسلحہ کی فروخت روکنے اور غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔یہ مظاہرہ اس وقت ہوا جب امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد پر ووٹنگ کی توقع کی جا رہی ہے، جس کے بعد اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔