لاہور( اباسین خبر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اسموگ کا مسئلہ بارڈر کے دونوں طرف ہے، اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے اسموگ کے بارے میں مذاکرات کی ہماری پیشکش کو مذاق میں اڑا دیا۔لاہور میں سکھ یاتریوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کو اس معاملے پر سنجیدگی دکھانی چاہیے۔یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے مریم نواز کی جانب سے اسموگ کے حوالے سے ڈپلومیسی کی بات کرنے کے جواب میں کہا تھا کہ لاہور والے کہتے ہیں کہ ہمارا دھواں لاہور جا رہا ہے، جبکہ دہلی والے کہتے ہیں کہ ہمارا دھواں دہلی جا رہا ہے۔بھگونت مان نے مزید کہا کہ کیا ہمارا دھواں ہر طرف گھوم رہا ہے، اور جو آتا ہے وہ ہم پر الزام لگا دیتا ہے۔
بھارتی سی ایم پنجاب اسموگ کا مسئلہ سنجیدہ لیں، عظمیٰ بخاری
26