کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی معروف اداکارہ فائزہ حسن نے انڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں کو اہم مشورے دیے ہیں۔ فائزہ حسن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاروں کے رویوں اور موجودہ ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فائزہ حسن نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ انہیں سیٹ پر ایک خاص ضابطہ اخلاق اپنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کو سیٹ پر نظم و ضبط کی پیروی کرنی چاہیے۔ زیادہ تر اداکار اچھے رویے کے مالک ہوتے ہیں، مگر انہیں سیٹ پر سیلفیز لینے، غیر ضروری باتوں میں مشغول ہونے اور دوسروں کو نیچا دکھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ تمام رویے پروفیشنل ماحول کے خلاف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل انڈسٹری ایک منظم شعبہ بن چکی ہے اور پروڈکشن کی کوالٹی میں بہتری آئی ہے۔ پہلے ہم خود اپنے کپڑے استری کرتے اور تسلسل کے نوٹس خود لکھتے تھے، لیکن اب یہ سب کچھ پروفیشنل طریقے سے کیا جاتا ہے۔فائزہ حسن نے موجودہ اداکاروں کے حوالے سے بھی کہا کہ آج کے اداکاروں کو کام سے زیادہ پیسہ اور شہرت میں دلچسپی ہوتی ہے۔انہوں نے حال ہی میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ڈرامے نور جہاں کی بھی تعریف کی، جس کا مقصد یہ تھا کہ کہانی بوڑھے کرداروں کے لیے نہیں لکھی جا سکتی، لیکن اس ڈرامے نے اس تاثر کو بدل دیا ہے۔فائزہ حسن کی انڈسٹری میں کئی سالوں کی محنت اور کامیاب کیریئر کا اندازہ ان کے نمایاں ڈراموں سے لگایا جا سکتا ہے، جن میں لا حاصل، اذنِ رخصت، ساحل کی تمنا، برنس روڈ کی نیلوفر اور نند شامل ہیں۔ فائزہ حسن کا شمار ان اداکاراں میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنے کام میں مخلص ہیں بلکہ انڈسٹری کی بہتری کے لیے بھی آواز اٹھاتی ہیں۔
فائزہ حسن کا نئے اداکاروں کو اہم مشورہ
23
پچھلی پوسٹ