55
لاہور( اباسین خبر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود چودھری کو تبدیل کر دیا گیا، رات گئے آئی جی پنجاب نے انوش مسعود کو سی پی او رپورٹ کا حکم دیا۔انوش مسعود چودھری کو پنجاب سے فوری ریلیو کر دیا گیا، چیف سیکرٹری نے انوش مسعود چودھری کو وفاق میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، اے آئی جی فنانس محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری ایک سال سے زائد عرصے تک ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات رہیں۔