کراچی (شو بز ڈیسک)پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے کہا ہیکہ ان کے دیور دانش نواز نے انہیں دیکھتے ہی کچھ سرگوشیاں کی تھیں جو آج بھی انہیں یاد ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہے جس میں ندا یاسر کے ہمراہ ان کے شوہر یاسر، ڈائریکٹر دانش نواز اور اداکار علی عباس موجود ہیں جب کہ گفتگو کے دوران ندا نے اپنی اور دیور دانش نواز کی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا۔ندا یاسر نے بتایا کہ ‘مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب یاسر نے پہلی بار مجھے دانش سے ملوایا تو یہ پیچھے ہوکر اپنی بہن کو کہہ رہا تھا کہ یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں ہے’۔ندا کی بات پر دانش نواز نے ہنستے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا ‘میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا، میں تو آج بھی اپنی اس بات پر قائم ہوں، اگر بھابھی کو کہیں سے بھی لگ رہا ہے کہ یہ ایشوریا رائے جیسی ہیں تو یہ غلط فہمی دور کرنی پڑے گی’۔
دیور دانش نے مجھے پہلی بار دیکھتے ہی کہا تھا یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں: ندا یاسر
87