ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر کی خودکشی کا واقعہ سامنے آ گیا
Aug 1, 2026|ویب ڈیسک
نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارت کے شہر ناگپور میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر 17 سالہ خاتون کرکٹر نے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی شناخت ادیتی موریشور چوکانڈے کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ دو برس سے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے مسلسل محنت اور تربیت کر رہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے، جس میں نوجوان کرکٹر نے اپنی ذہنی کیفیت اور تکلیف کا ذکر کیا ہے۔