یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ توڑ دیا

یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ توڑ دیا

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے بیونس آئرس میں ہاف میراتھن جیت کر عالمی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔29 سالہ ایتھلیٹ نے 21 کلومیٹر کا فاصلہ 56 منٹ اور 51 سیکنڈز میں طے کیا۔ انہوں نے اس سے قبل 2024ء میں ویلنسیا میں 57 منٹ اور 30 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے رواں سال مارچ میں یوگینڈا کے جیکب کپلیمو نے لزبن میں توڑ دیا تھا۔اب یومیف کیجیلچا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔خواتین کی ہاف میراتھن میں بھی ایتھوپیا کی فوٹین ٹیسفے فاتح رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 3 منٹ اور 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔