ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران سرفہرست، پاکستان کی پومزے میں برتری

ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران سرفہرست، پاکستان کی پومزے میں برتری

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن کے پانچ روزہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، جہاں ایران نے مجموعی طور پر 7 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایرانی کھلاڑیوں نے مردوں میں 5 اور خواتین میں 2 گولڈ میڈلز جیتے، جبکہ کوریا دوسری اور قازقستان تیسری پوزیشن پر رہا۔پومزے کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے، جبکہ آخری روز پیرا کیروگی کے مقابلوں میں بھی ایران نے کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں رنگا رنگ میوزک پروگرام پیش کیا گیا اور فاتح ایرانی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا۔ ایونٹ میں 38 ممالک سے 800 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔