ورلڈ بینک نے پاکستان ریززریونیو پروگرام کی درجہ بندی کم کر دی، ٹیکس اہداف میں سست پیش رفت

4 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک نے پاکستان ریززریونیو پروگرام کی درجہ بندی کم کر دی، ٹیکس اہداف میں سست پیش رفت

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر مالیت کے پاکستان ریززریونیو پروگرام کی درجہ بندی ایک درجے کم کرتے ہوئے اسے "معتدل اطمینان بخش" قرار دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور نظام میں اصلاحات کے اہداف کے حصول میں سست پیش رفت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کے تحت پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 17 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر تھا، جسے بعد میں کم کر دیا گیا۔ورلڈ بینک کے مطابق مالی سال 2025 تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب معمولی اضافہ کے باوجود مقررہ ہدف سے پیچھے رہا، جبکہ ٹیکس دہندگان کی بڑی تعداد اب بھی ریٹرن فائل نہیں کر رہی، جو نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔