اباسین خبر

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی

ساؤتھمپٹن( سپورٹس ڈیسک)ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ ایزی شارپ نے 36، بروک ہالیڈے نے 34 جبکہ کپتان میلی کیر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے اورلا اور کارا مرے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ اور گیبی لوئیس نے شاندار 110 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، تاہم دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی رفتار سست پڑ گئی۔اورلا نے 59 اور گیبی لوئیس نے 58 رنز بنائے، مگر آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز تک محدود رہی اور جیت سے 4 رنز دور رہ گئی۔نیوزی لینڈ کی کپتان میلی کیر نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔