ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم دبئی پہنچ گئی، یکم ستمبر کو پہلا میچ

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم دبئی پہنچ گئی، یکم ستمبر کو پہلا میچ

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

دبئی( سپورٹس ڈیسک) ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل اپنا پہلا تربیتی سیشن کرے گی۔ کپتان فاطمہ ثنا بھی کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے کا آخری میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔