دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے پہلے دن 5 وکٹ پر 239 رنز بنا لیے

دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے پہلے دن 5 وکٹ پر 239 رنز بنا لیے

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

پورٹ آف اسپین( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا، جس میں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 اور روسٹن چیس 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ برینڈن کنگ نے 46 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ کے پہلے روز بارش اور خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہوا اور مقررہ 90 اوورز کے بجائے صرف 74 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔