مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، مسجد اور مکانات نذرِ آتش
Jul 20, 2026|ویب ڈیسک
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں پر حملہ کرتے ہوئے ایک مسجد، متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹس کے مطابق حملہ ہیبرون کے جنوب میں واقع مسافر یطا کے فلسطینی گاؤں الطوانی میں کیا گیا، جہاں آبادکاروں نے املاک کو نشانہ بنایا۔فلسطینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد گھروں، گاڑیوں اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی گاؤں میں آگ بھڑکتی اور املاک کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔