امریکا کا بھارتی ہندوتوا ایجنڈے پر سخت مؤقف، آر ایس ایس پر سنگین الزامات

امریکا کا بھارتی ہندوتوا ایجنڈے پر سخت مؤقف، آر ایس ایس پر سنگین الزامات

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں آر ایس ایس سے منسلک تنظیموں پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عیسائیوں، دلتوں، مسلمانوں اور سکھوں سمیت مختلف مذہبی اقلیتیں مبینہ طور پر پُرتشدد حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں، جبکہ ہندوتوا نظریے کی سرپرستی سے اقلیتوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے۔کمیشن کے چیئرمین آصف محمود نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے تشدد اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔وائس چیئرمین سیس ہِل کے مطابق مؤثر احتساب نہ ہونے کے باعث انتہا پسند عناصر مذہبی قوانین اور دیگر پالیسیوں کی آڑ میں اقلیتوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔رپورٹ میں بھارتی حکومت پر بیرون ملک، خصوصاً شمالی امریکا میں سکھ برادری کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔