خلیج سے توانائی کی ترسیل یقینی بنائیں گے، امریکا
Jul 15, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ خلیج عرب سے تیل، گیس اور دیگر توانائی مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانے میں امریکی فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالات جیسے بھی ہوں، امریکا کی ترجیح یہ ہے کہ خلیج عرب سے عالمی منڈیوں تک توانائی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج اس مقصد کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے، اور جیسے جیسے خطے میں فوجی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں اور ایران کی صلاحیتوں میں کمی آ رہی ہے، توانائی کی ترسیل کو محفوظ رکھنے کی کوششیں مزید مؤثر ہوتی جائیں گی۔