امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے کاروباری سیشن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.57 ڈالر یعنی 1.6 فیصد اضافے سے 99.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 1.60 ڈالر یعنی 1.72 فیصد مہنگا ہوکر 94.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی ٹینکروں پر حملہ اور اس کے ردعمل میں ایران کے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔اگست کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔