کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے مذاکرات جاری
Jul 10, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل جاری ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ کسی قابلِ قبول حل تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات بدستور جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فوجی کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی ذرائع کے ذریعے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا ہے تاکہ تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی رابطے منقطع نہیں ہوئے۔