اباسین خبر

آئندہ مالی سال: ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص، اہم انفرااسٹرکچر منصوبے شامل

آئندہ مالی سال: ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص، اہم انفرااسٹرکچر منصوبے شامل

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)نئے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ میں حکومت کی ترجیحات میں شامل بڑے منصوبوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن میں اہم انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مواصلاتی نظام کی بہتری کے لیے این 25 کوئٹہ روڈ پر 100 ارب روپے، سکھر-حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب روپے، مہران ہائی وے کے لیے 21 ارب روپے اور سندھ کوسٹل ہائی وے کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کے لیے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 26 ارب روپے جبکہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 21 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ریلوے کے نظام کی بہتری کے لیے ایم ایل ون منصوبے کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوامی سہولیات اور انسانی ترقی کے منصوبوں میں کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 10 ارب روپے، دانش اسکولز نیٹ ورک کی توسیع کے لیے 22 ارب روپے اور وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔