اقوام متحدہ کا غزہ میں انتظامی تبدیلی سے متعلق پیش رفت کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کا غزہ میں انتظامی تبدیلی سے متعلق پیش رفت کا خیر مقدم

Jul 7, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ میں دو دہائیوں سے انتظامی امور سنبھالنے والے ادارے سے متعلق حالیہ پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد میں مددگار ثابت ہو۔اقوام متحدہ کے مطابق ایسے اقدامات سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں بیان کردہ اہداف کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں ایک متحد اور مؤثر فلسطینی نظامِ حکمرانی کے قیام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی علاقوں میں ایک متحد اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کا قیام خطے میں دیرپا استحکام، امن اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے انتہائی اہم ہے۔