ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران گرفتار ہونے والوں میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف ترکیہ بھر میں ہنگامی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ترکیہ کے محکمہ ہجرت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 70 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے گئے، جن میں 19 ہزار 574 افغان شہری شامل ہیں، جبکہ 6 ہزار سے زائد مبینہ انسانی اسمگلرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ترکیہ سے 13 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں معاشی مشکلات، بڑھتی بے روزگاری اور صنفی پابندیوں کے باعث لاکھوں افراد ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ سخت کریک ڈاؤن کے باوجود افغان مہاجرین کی جانب سے ترکیہ کے راستے یورپ جانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ماہرین کے مطابق غیر قانونی افغان مہاجرین کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق جرائم میں اضافہ میزبان ممالک کے امن و امان کے لیے مستقل چیلنج بنتا جا رہا ہے۔