ترکیہ میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 24 افراد گرفتار

ترکیہ میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 24 افراد گرفتار

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

 انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ترکیہ میں بھی گرفتاریوں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔یورپی ممالک میں افغان باشندوں کی انسانی اسمگلنگ ایک اہم سیکیورٹی چیلنج کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔افغان جریدے افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترک حکام نے غیرقانونی طریقے سے ترکیہ کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 24 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر ادرنہ میں گرفتار کیے گئے افراد میں 7 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں۔ ترک پولیس نے افغان شہریوں کو غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کے الزام میں ایک بس ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا۔ترک مائیگریشن حکام کے مطابق رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران رہائشی اجازت نامہ نہ رکھنے پر 16 ہزار 436 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس سے قبل پولینڈ کے حکام نے بھی غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 15 افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارہ نے بھی طالبان حکومت کی سخت پالیسیوں اور مبینہ انتقامی کارروائیوں کو افغان شہریوں کی غیرقانونی نقل مکانی کی بڑی وجوہات میں شامل قرار دیا ہے۔حالیہ گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف اقدامات مزید سخت کر رہے ہیں۔