ٹرمپ کا ایران کیخلاف کارروائی ختم نہ ہونے کا عندیہ
Aug 28, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں، آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا آپریشن کے اختتام کی علامت نہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد ایران کو شدید معاشی اور عسکری مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی فوجی صلاحیت محدود ہوچکی ہے۔امریکی صدر کے مطابق ایران کو اپنے فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ تہران گہری مشکلات سے دوچار ہے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے باوجود امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی اقدامات کا اختیار برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کردیا۔