ورلڈ کپ ٹرافی تقریب میں ٹرمپ کی موجودگی نے توجہ حاصل کر لی
میکسیکو( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد ٹرافی تقسیم کرنے کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی نے ایک غیر معمولی اور دلچسپ صورتحال پیدا کر دی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسپین کے کپتان رودری کو ٹرافی پیش کرنے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر پوڈیم سے نہیں ہٹے بلکہ ٹیم کے ساتھ وہیں کھڑے رہے، جس سے جشن کی روایتی تقریب چند لمحوں کے لیے متاثر ہوئی۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رودری نے صدر ٹرمپ کو پوڈیم سے اترنے کا اشارہ بھی کیا، تاہم بعد ازاں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے انہیں بازو سے پکڑ کر ایک جانب کیا، جس کے بعد اسپین کی ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ روایتی جشن منایا۔ٹرافی تقریب کی ایک اور وائرل ویڈیو میں ارجنٹینا کے مدافع کرسچیان رومیرو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مصافحہ نہ ہونے کا منظر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپین کی ایک صفر سے کامیابی کے بعد ٹرافی تقسیم کی تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے میدان میں آنے پر بعض تماشائیوں نے ہوٹنگ بھی کی۔