اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔تاجروں کے وفد نے ریٹیل اور ہول سیل شعبے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات، نظام میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی سے متعلق سفارشات پیش کیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرائی جائے تاکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع اور رضاکارانہ عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد نے حکومتی مشاورتی عمل کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ مملکت خزانہ کی کوششوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس مشاورتی عمل کا مقصد بجٹ سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے مشترکہ اور متوازن پالیسی اپروچ کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست ماحول کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور آسان ٹیکس اسکیم سے متعلق مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔
تاجروں کی وزیرِ مملکت خزانہ سے ملاقات، آسان ٹیکس اسکیم سمیت بجٹ تجاویز پیش
1 گھنٹے قبل