لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ٹکٹ آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔شائقین آن لائن ٹکٹ سرکاری ویب سائٹ پر خرید سکیں گے، جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف مراکز پر بھی فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ اور اسلام آباد میں تین مراکز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے گی۔ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ آج سے فروخت کے لیے دستیاب
9 گھنٹے قبل