صوابی، بی آئی ایس پی دفتر میں خواتین بنیادی سہولیات سے محروم
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر)ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں خواتین کئی ماہ سے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق خواتین اور دفتر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں پینے کے پانی، سیکیورٹی گارڈ، واش روم، سولر سسٹم اور مناسب فرنیچر سمیت ضروری سہولیات دستیاب نہیں۔ اس صورتحال کے باعث خواتین زمین پر بیٹھ کر کئی گھنٹے اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں خواتین کو ضروری بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔