سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: سابق وزیر انور سیف اللہ کی سزا کالعدم، بریت بحال

2 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: سابق وزیر انور سیف اللہ کی سزا کالعدم، بریت بحال

اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کو 2000 میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی نظرثانی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا 2002 میں دیا گیا بریت کا فیصلہ بھی بحال کر دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 12 کے تحت کسی شخص کو ماضی کے قانون کے تحت سخت یا اضافی سزا نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے قرار دیا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت دی گئی سزا اس وقت موجود سابقہ قوانین کے مقابلے میں زیادہ سخت تھی، اس لیے اس کا اطلاق ماضی کے مقدمات پر نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ انور سیف اللہ خان نے بطور وزیر پٹرولیم تمام تقرریاں اوپن ریکارڈ اور محکمانہ قواعد کے مطابق کیں، جبکہ ان پر غیر قانونی تقرریوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔سپریم کورٹ نے 20 جنوری 2016 کے اکثریتی فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیر کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا ہے۔