کراچی (کامرس نیوز) ایران امریکا معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 4500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ ایک لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب ایران امریکا معاہدے کے اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پر بھی دیکھے گئے، جہاں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5.27 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 5 فیصد سے زائد تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار کی سطح پر بحال
واپس خبروں پر
Category:
تجارت