کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان کے حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران نمایاں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران سو اشاریہ میں 130 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 70 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔آج کے کاروبار میں سو اشاریہ ایک لاکھ 69 ہزار 932 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچا، جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار 12 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سو اشاریہ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔