سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا
Sep 14, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج منعقد ہوگا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات، شرحِ سود اور دیگر اہم معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی ریٹ میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔سٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کیلنڈر کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی بیان اور متعلقہ تفصیلات جاری کی جائیں گی۔یاد رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس 27 جولائی 2026ء کو ہوا تھا۔