اباسین خبر

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 11.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی حالات کے باعث شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اجلاس میں ملکی معاشی اشاریوں اور بیرونی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی سطح پر خصوصاً خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مہنگائی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق افراط زر پر تیل کی قیمتوں کا دباؤ تاحال موجود ہے، جس کے باعث مہنگائی سے متعلق خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں بھی شرح سود میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد معاشی دباؤ اور بیرونی عوامل کے اثرات کو کنٹرول کرنا بتایا گیا تھا۔کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ فیصلے مہنگائی، عالمی حالات اور مجموعی معاشی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔