سری لنکا ویمنز کی سنسنی خیز فتح، اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست
سری لنکا ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ ویمنز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 151 رنز بنائے۔ سارا برائس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ ڈارسی کارٹر نے 34 اور کپتان کیتھرین برائس نے 23 رنز اسکور کیے۔جواب میں سری لنکا نے ہدف کا جارحانہ آغاز کیا۔ کپتان چماری اتاپتو نے صرف 16 گیندوں پر 33 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد دی۔ ہرشیتا سماراوکرما نے 27 اور حسینی پریرا نے 23 رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں نیلاکشیکا سلوا نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہدف تک پہنچایا۔ سری لنکا نے 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین فریزر، کیتھرین برائس اور راشل سلیٹر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔