پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز 3 اپریل سے شروع ہوں گے

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز 3 اپریل سے شروع ہوں گے

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے سال 3 سے 11 اپریل تک منعقد ہوں گے، ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل نے کھیلوں کے شیڈول اور پاکستان کی میزبانی کی باضابطہ منظوری دے دی۔اسلام آباد میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید کی زیر صدارت ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ بھارتی وفد نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔اجلاس میں کھیلوں کے حتمی پروگرام کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ملک میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور حکومت کی جانب سے بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔میگا ایونٹ میں 4200 سے زائد کھلاڑی اور عہدیدار شرکت کریں گے۔ مردوں کے 28 اور خواتین کے 25 کھیلوں میں مجموعی طور پر 346 طلائی تمغوں کے لیے مقابلے ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی گیمز کے لیے فنڈز کی منظوری دے چکے ہیں۔