ریاض میں گیس سلینڈر دھماکہ، 6 پاکستانی جاں بحق
Jul 16, 2026|ویب ڈیسک
جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے کے افسوسناک واقعے میں 6 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شب ریاض کے علاقے منفوحہ میں پیش آیا، جہاں گیس سلینڈر پھٹنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے، جن میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔پاکستانی سفارت خانے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے لیے سعودی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔