اباسین خبر

سندھ ترقیاتی بجٹ 2026-27: 900 ارب روپے سے زائد حجم کی تجویز تیار

سندھ ترقیاتی بجٹ 2026-27: 900 ارب روپے سے زائد حجم کی تجویز تیار

کراچی ( کامرس ڈیسک) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا مجموعی حجم 900 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 522 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ رواں مالی سال اس پروگرام کا حجم 520 ارب روپے تھا۔ترقیاتی بجٹ میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مالی سال 2025-26 میں اس مد کے لیے 367 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔اسی طرح وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 50 سے 60 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ رواں مالی سال اس مد میں 76 ارب روپے رکھے گئے تھے۔دستاویزات کے مطابق ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ موجودہ مالی سال میں اس مد میں 55 ارب روپے رکھے گئے تھے۔رواں مالی سال سندھ کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1018 ارب روپے تھا، تاہم آئندہ مالی سال کے لیے مختلف شعبوں میں ترجیحات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی مالی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔