اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں ملک میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔گزشتہ تین برس کے دوران صنعتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے، جبکہ نیشنل انڈسٹریل ریوائیول کمیشن کے ذریعے غیر فعال صنعتی یونٹس کو دوبارہ فعال بنانے میں مدد فراہم کی گئی۔کاروبار میں آسانی اور صنعتی ترقی کے لیے ٹیرف اصلاحات کے ساتھ ساتھ خام مال اور صنعتی مشینری تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات بھی جاری رہے۔گوادر نارتھ فری زون میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کا پہلا یونٹ فعال کیا گیا اور برآمدات کی منظوری بھی حاصل کی گئی، جبکہ سعودی سرمایہ کاری پر مبنی نیشنل اسٹیل کمپلیکس کی بحالی میں بھی پیش رفت ہوئی۔اسی طرح متعدد ضابطہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی اور خوشاب میں سیفائر سوڈا ایش منصوبے کے لیے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔مزید برآں ویئر ہاؤسنگ اور لاجسٹکس کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے اقدام کو بھی عملی شکل دی گئی، جس سے مجموعی طور پر سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار کے فروغ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی بحالی اور سرمایہ کاری میں نمایاں پیش رفت
واپس خبروں پر
Category:
تجارت