نئے مالی سال میں بالواسطہ ٹیکسوں کے ہدف میں نمایاں اضافہ متوقع

2 گھنٹے قبل
نئے مالی سال میں بالواسطہ ٹیکسوں کے ہدف میں نمایاں اضافہ متوقع

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 2026-27 کے دوران حکومت کا بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان ہے۔نئے مالی سال کے لیے بالواسطہ ٹیکسوں کا ہدف 9 ہزار 837 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے تخمینے کے مقابلے میں 957 ارب روپے زیادہ ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں بالواسطہ ٹیکسوں کی وصولی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی ہدف موجودہ مالی سال کے مقابلے میں بلند سطح پر رکھا جا رہا ہے۔