شریاس ائیر بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

8 گھنٹے قبل
شریاس ائیر بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

ممبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے شریاس ائیر کو بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے سوریا کمار یادیو کو قیادت سے ہٹا کر شریاس ائیر کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی آئندہ سیریز اور ٹورنامنٹس کے لیے نئے قیادت سیٹ اپ کا اعلان کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی نے دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایشین گیمز کے لیے بھارتی ٹیم بھی سامنے آ گئی ہے جس میں شریاس ائیر ہی کپتان ہوں گے۔مزید تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم کی قیادت شریاس ائیر کے سپرد ہو گی اور وہ مختلف سیریز میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔