شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے
Aug 3, 2026|ویب ڈیسک
کولمبو( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دوران ان کا اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کو ہونے والے میچ میں شامل نہ کیے جانے پر اختلاف بھی سامنے آیا تھا۔کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کو امپکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اتارنے کی بات کی گئی، تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر فاسٹ بولر نے ناراضی کا اظہار کیا۔بعد ازاں کینڈی رائلز انتظامیہ کی جانب سے معذرت کے بعد شاہین آفریدی نے لیگ کے مزید میچز میں شرکت کی۔شاہین آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔