غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 7 فلسطینی شہید
Jul 15, 2026|ویب ڈیسک
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی علاقے شیخ عجلین میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے خلیل الوزیر مسجد کے قریب موجود شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جبکہ اس سے قبل جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 73 ہزار 233 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 707 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔