سینیگال کی عراق پر تاریخی 0-5 فتح، افریقی ریکارڈ قائم
Jun 27, 2026|ویب ڈیسک
ٹورنٹو( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں سینیگال نے عراق کو پانچ صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں گول کر کے سینیگال کو برتری دلائی۔ اس کے بعد پاپے گیے نے دو جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اس شاندار فتح کے ساتھ سینیگال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔ اس کامیابی سے ان کی پری کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔