پاک افغان سرحدی علاقوں میںسکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 29 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقوں میںسکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 29 دہشت گرد ہلاک

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔28 جون کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں ایک آپریشن کیا، جس میں مبینہ طور پر کمانڈر خان فروش عرف زابل سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کے مطابق ان کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا۔اس کے علاوہ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں 25 مزید دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ حکام کے مطابق ان ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جسے بعد ازاں تباہ کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔