اسلام آباد( کامرس ڈیسک)لائسنسنگ درخواستوں کے لیے غیر ملکی ڈائریکٹرز کی پیشگی سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق اب ڈائریکٹرز کے حلف نامے کی بنیاد پر لائسنسنگ درخواستوں کی کارروائی شروع کی جائے گی، تاہم تقرری کے لیے متعلقہ اداروں کی سکیورٹی کلیئرنس بدستور لازم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے لائسنس کے اجرا میں تاخیر کم ہوگی اور کیپیٹل مارکیٹس سمیت مختلف مالیاتی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
غیر ملکی ڈائریکٹرز کی پیشگی سکیورٹی کلیئرنس شرط ختم، سرمایہ کاری میں آسانی کی امید
3 گھنٹے قبل