یوگنڈا میں سکول بس حادثہ، 20 بچے جان کی بازی ہار گئے
Jul 17, 2026|ویب ڈیسک
کمپالا( مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے قریب پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 20 بچوں سمیت ایک بالغ شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کو لے جانے والی سکول بس کمپالا جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں بس سڑک کے کنارے موجود ایک بڑی چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یوگنڈا میں ٹریفک حادثات معمول کا حصہ بن چکے ہیں، جن کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کمی شامل ہیں۔