اباسین خبر

سرگن مہتا کی پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی کھل کر تعریف، پسندیدہ اداکاروں کی فہرست بھی بتا دی

سرگن مہتا کی پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی کھل کر تعریف، پسندیدہ اداکاروں کی فہرست بھی بتا دی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں۔لندن میں اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک پاکستانی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور متعدد مقبول شوز دیکھ چکی ہیں۔سرگن مہتا کے مطابق پاکستان کے کئی بڑے اداکار ان کے پسندیدہ فنکاروں میں شامل ہیں، جن میں ہمایوں سعید، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور بلال عباس خان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں اور وہ تقریباً تمام مقبول شوز دیکھ چکی ہیں، حتیٰ کہ بعض کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انہیں عام ناظرین سے بھی زیادہ دیکھتی ہیں۔اداکارہ نے اس سے قبل بھی 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران خود کو پاکستانی ڈراموں کی بڑی مداح قرار دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اکثر ڈراموں کی فہرست بنا کر چند دنوں میں مکمل سیریز دیکھ لیتی ہیں، جبکہ ان کا پسندیدہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو ہے جسے وہ متعدد بار دیکھ چکی ہیں۔