شادی کے بعد رونالڈو نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ النصر واپس پہنچ گئے

شادی کے بعد رونالڈو نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ النصر واپس پہنچ گئے

Aug 15, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کے چند روز بعد نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ النصر کلب میں واپس پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ کے نئے سیزن کی تیاریوں کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹریننگ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جبکہ النصر نے بھی ان کی آمد کے بعد تصویر جاری کی۔41 سالہ رونالڈو نے انسٹاگرام اسٹوری پر النصر کے رنگوں کی نمائندگی کرنے والے پیلے اور نیلے دائروں کے ایموجیز کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، تاہم مداحوں کی توجہ ان کے نئے ہیئر اسٹائل نے حاصل کرلی۔رونالڈو نے اپنے روایتی گہرے بھورے بالوں کے بجائے انہیں سنہری اور کاپر رنگ میں رنگا ہوا تھا، جبکہ جیل سے سیٹ کیے گئے نئے بالوں نے انہیں میدان میں ایک منفرد اور نمایاں انداز دے دیا۔